News

انجمنِ گجراں کراچی سندھ کا ماہانہ اجلاس مورخہ 02.10.2022 کو انجمن گجراں کراچی سندھ کے مرکزی دفتر مولوی قطب الدین میموریل ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چوہدری علیم الٰہی صاحب صدر انجمن گجراں کراچی سندھ نے کی.
اس اجلاس میں مرکزی عہدیدران کے علاوہ ایگزیکٹیو ممبران.علاقائی صُدور اور یوتھ ونگ کے صدر نے شرکت کی.
تلاوت کلام پاک کی سعادت حاجی لیاقت علی گجر کو حاصل ہوئی.

جناب محمد صدیق رفیع جنرل سیکرٹری انجمن گجراں کراچی سندھ نے باقاعدہ اجلاس سے قبل تمام حاضرین کو اجلاس کو موثر بنانے کے لیے SOP پڑھ کر سُنائی اور حاضرین سے درخواست کی انجمن کے ہر اجلاس میں اس SOP پر عمل کریں.
اجلاس کو ایجنڈے کے مطابق چلایا گیا اور تمام حاضرین کو اپنے خیالات کے اظہار کا بھر پور موقع دیا گیا اور تمام فیصلے مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیے گئے.
ا س اجلاس کی اہم بات یہ تھی کہ انجمن کے عہدیداران علاقائی صُدور اور اُن کی کابینہ کے ارکان کے لیے ضباطہ اخلاق تقسیم کیا گیا جس کو گذشتہ اجلاس میں منظور کیا گیا تھا.
آخر میں چوہدری علیم الٰہی صدر انجمن گجراں کراچی سندھ نے آنے والے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دورانِ اجلاس اُنہوں نے جس ڈسپلن کا مظاہرہ کیا اُسے سراہا.
عمران گجر بڑی والا
میڈیا کوآرڈینیٹر

انجمنِ گجراں کراچی سندھ رجسٹرڈ